محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں ڈویژنل سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن میں کیک کاٹا گیا۔۔۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر چودھری شاہ نواز رانجھا نے ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ بانو، ڈسٹرکٹ یوتھ کوارڈینیٹر تہمینہ بتول،تحصیل صدر بھیرہ روزینہ کاظمی ، تحصیل صدر بھلوال نصرت پروین و دیگر عہدیداران کے ہمراہ کیک کاٹا ،جبکہ سابق ایم این اے حاجی ملک اسلم کچھیلا حامد رضا بھٹی مہر غلام عباس لک ملک اسد اکرم کچھیلا ،جاوید اقبال گجر فارس بھٹی الیاس ساجد گجر ملک محمد اسحاق جاوید احمد چیمہ ،ملک سلیم غلام عباس شیرانہ قیصر بھٹی سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے چودھری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کے لیے مشعل راہ اور روشن مینارہے اور میاں محمد نواز شریف ایک زیرک اور مدبر سیاست دان ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی کئی منازل طے کیں ۔