خانیوال ، کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال پولیس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کرسمس ڈے پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود رہے ، 106چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ،کرسمس تقریبات کے دوران ضلع بھر میں 1100سے زائد پولیس افسران واہلکار اور ویلنٹیئرز سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ،شانتی نگر اور 133/15L میں بازار بھی لگائے گئے جہاں الگ سے ڈیوٹی لگائی گئی، چرچ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ واک تھرو گیٹ چیکنگ کی گئی، چرچز کے اردگرد اور مسیحی آبادی کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے گئے ۔