ایچ ای سی کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح پر منعقدہ سائنسی نمائش اختتام پذیر ، 60 سے زائد ماڈل پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں ڈویژنل سطح پر منعقدہ سائنسی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔۔۔
جس میں سرگودھا ڈویژن کے بوائز اور گریجویٹ کالجز کے طلباء وطالبات نے اپنے بنائے ہوئے 60 سے زائد ماڈل پیش کیے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ابوالحسن نقوی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر عباس، فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید اکبر اور وائس پرنسپل شاہد اسلام دانش بھی موجود تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ابوالحسن نقوی نے کہا کہ آج کی سائنسی نمائش ہمارے طلباء و طالبات کی غیر معمولی سائنسی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے اور یہ دریافت اور سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر ارم اقبال نے سر انجام دئیے ، نمائش میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا نے پہلی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھلوال نے دوسری اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج عیسی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔