قرآن پاک نے حضور اکرم ؐ کی اتباع کا حکم دیا :مولانا اظہر

 قرآن پاک نے حضور اکرم ؐ کی اتباع کا حکم دیا :مولانا اظہر

وزیرآباد(نا مہ نگار) قرآن پاک نے ہمیں اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ؐ کی سیرت اپنانے کا حکم دیا ہے ،تمہارے لئے رسول اللہ ؐ کی سیرت بہترین نمونہ ہے ،رول ماڈل شخصیت حضور نبی کریم ؐ ہیں۔

سورہ حشر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور تمہیں رسول ؐ جو اطاعت کریں وہ لے لیں اور جس سے تمہیں منع فرمائیں تو تم باز رہو،اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے ،قرآن پاک حضور اکرم ؐ کی اتباع کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو حضرت محمد مصطفی ؐ حکم دیں وہ مان لو،یہ ہمارے خالق کائنات ہمارے پروردرگار کا حکم ہے جس نے یہ کائنات بنائی ہے اس نے یہ اصول مرتب کئے ہیں اللہ نے قانون بنایا ہے جو رسول پاکؐ حکم دیں وہ مان لو،اطاعت کرو اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کی،جو اللہ کے رسول کا کہنا مانے اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو اس نے بہت بڑی کامیابی کو حاصل کرلیا۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا محمد اظہر عطاری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے زیر اہتمام جوڈیشل کمپلیکس میں سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر بار رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار،مستنصر علی گوندل،خان امتیاز احمد خان،اعجاز احمد پرویا،مختار احمد چیمہ،میاں صلاح الدین قیصر،ارشاد احمد چیمہ،مبشر حسین چیمہ،مستعصم مالک طور،محمد ریاض چٹھہ،شہباز احمد چیمہ،راشد رفیق بھٹہ،ذیشان اقبال چٹھہ،حسن تنویر،محمد جاوید چیمہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں