سکندرآباد،بااثر افراد کا سرکاری عمارتوں پر قبضہ جاری
سکندرآباد(نامہ نگار)سکندرآباد میں بااثر افراد کا سرکاری عمارتوں پر قبضہ کا سلسلہ جاری ،واٹر سپلائی سکیم پٹوار خانے کی عمارتوں پر عرصہ سے قابض ۔
،شہریوں کا شدید احتجاج،کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق شہیداور غازیوں کا قصبہ سکندرآبادمیں بااثر افراد نے سرکاری عمارتوں پرعرصہ دراز سے قبضے کاسلسلہ شروع رکھا ہے ،سکندرآباد کی واٹر سپلائی سکیم غیرفعال ہونے کی وجہ سے اس کی سرکاری عمار ت پر بااثر افراد نے اپنے پالتوجانور باندھ کر قبضہ کررکھیں ہیں جبکہ سکندرآباد کے اکلوتا پٹوار خانہ بھی غیر فعال ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازم نے عرصہ سے اس پر قبضہ کرکے اپنی رہائش رکھی ہوئی ہے ، متعدد بار عوامی شکایت کے باوجود انتظامیہ ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے جس پر شہریوں نے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیاہے ۔