حافظ آباد :سنی علما کونسل کی یوم حضرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے موقع پر ریلی
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )سنی علما کونسل کے زیر اہتمام یوم حضرت سیدنا ابوبکرصدیقؓ کے موقع پرمولاناشہبا ب الدین ،مولانا اسلام الدین عثمانی اور مولانا اسماعیل کی قیادت میں فیصل پلازہ سے ریلی نکالی گئی۔
جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بس سٹینڈ کے قریب ختم ہوئی۔شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کو ہر سال سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے ۔اس موقع پرعلما نے خطاب کرتے ہوئے کہا خلیفہ بلافصل جانشین رسول ؐاور ابدی سعادتوں کے امین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے دین اسلام کیلئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں باب ہیں۔