حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے یوم وصال پر عید گاہ سے ریلی نکالی گئی

حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے یوم وصال پر عید گاہ سے ریلی نکالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سنی علما کونسل کے زیر اہتمام حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے یوم وصال کے موقع پر عظیم الشان ریلی عید گاہ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل رانا ثناء اﷲ نے کی،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

ریلی کے شرکاء نے ختم نبوت زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے ، ریلی عید گاہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں کچہری بازار، مسلم بازار، لیاقت مارکیٹ، چوک بلاک نمبر 12 سے ہوتی ہوئی عید گاہ پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر مقررین کا شان حضرت ابو بکر صدیقؓ بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی پاکؐ نے فرمایا دنیا میں میں نے ہر شخص کے احسان کا بدلہ اتار دیا ہے سوائے ابو بکر صدیق کے ، اگر میں اﷲ کے بعد کسی کو دوست بناتا تو ابو بکر کو بناتا، اس کا بدلہ اﷲ تعالیٰ دیں گے ، حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وصال کے دن کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں