ایف بی آر:سرکاری تعطیلات میں فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 31 دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے دوران بھی تمام فیلڈ فارمیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کا مقصد ٹیکس دہندگان واجب الادا ٹیکس واجبات کی ادائیگی کرسکیں۔ ایف بی آر کے فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ میں کہا گیا 28اور 29دسمبر (ہفتہ اتوار) کو بھی تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ڈیوٹی و ٹیکس وصولی جاری رکھیں گے ۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر) کیلئے ٹیکس وصولی کے اہداف یقینی بنانے کیلئے فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ تعاون کیا جائے ، ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے انفورسمنٹ تیز اورپوری کوشش کی جائے کہ رواں ماہ کا ٹیکس اور سہ ماہی اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ تمام فیلڈ فارمیشنز متعلقہ بینک برانچز سے رابطے میں رہیں تاکہ جمع شدہ ٹیکس کی اسی روز قومی خزانے میں منتقلی اور شمار اسی ماہ ہوسکے۔