یوم قائد کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں پروگرام کا انعقاد
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)تحصیل انتظامیہ کے زیر انتظام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ أفیسر ایجوکیشن (میل) نعیم احمد، میونسپل أفیسر (انفراسٹرکچر) عزیر ارشد, نائب تحصیلدار سمبڑیال مختار احمد کے علاوہ اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر وں ، محکمہ پولیس ودیگر ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی۔