9مئی کے ملزم چھوڑنے یا کمیشن کا تحریری مطالبہ آیا تو مؤقف دینگے، عرفان صدیقی

9مئی کے ملزم چھوڑنے یا کمیشن کا تحریری مطالبہ آیا تو مؤقف دینگے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کے مذاکرات میں مطالبات کو این آراو کا نام نہیں دے گی۔۔۔

 پی ٹی آئی کو فری ہینڈ دیا گیا کہ مطالبات تحریری طور پر لے کر آئے، پی ٹی آئی سے عمران خان کا ٹویٹر ہینڈل بند کرنے یا سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاحکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اچھی پیشرفت ہے، اگلی میٹنگ کے اندر پی ٹی آئی کمیٹی اپنے مطالبات لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہا ہم آئین قانون کے اندر رہتے ہوئے مطالبات تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی 9 مئی کے ملزم چھوڑنے یا کمیشن بنانے کا تحریری مطالبہ کرے گی تو اپنا موقف دیں گے، نوازشریف اور شہبازشریف دونوں کا پاکستان کیلئے سافٹ کارنر ہے، اسٹیبلشمنٹ کی بھی سوچ یہی ہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکلنا اور آگے بڑھنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں