سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال 24 فیصد زمینی کام مکمل

سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال 24 فیصد زمینی کام مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 462 شاہراہوں کی مرمت و بحالی پر کام کیا جارہا ہے، صوبہ بھر میں 6940 کلومیٹر شاہراہوں کی بحالی و مرمت کی جارہی ہے۔۔۔

 منصوبہ پر 24 فی صد ارتھ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا، 25 فی صد بیس ورک کا کام مکمل کر لیا گیا،شاہراہوں کی اپ گریڈیشن رپورٹ کے مطابق لاہور میں 8، گجرات میں 18، حافظ آباد میں 3 شاہراہوں پر، منڈی بہاؤالدین میں 20، مری میں 19، راولپنڈی میں 29 شاہراہوں پر جبکہ اٹک میں 9، چکوال میں 14، جہلم میں 20 شاہراہوں پر کام جاری ہے ، سرگودھا میں 11، بھکر میں 07، جھنگ میں 16 شاہراہوں پر کام ،گوجرانوالہ میں 15، نارووال میں 10، شیخوپورہ میں 17 شاہراہوں پر مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں