امارات ڈاؤن ٹاؤن میں امتیاز ہائپر مارکیٹ کے قیام کا اعلان
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) امارات گروپ نے پاکستان کے معروف ریٹیل چین امتیاز کے ساتھ ایک تاریخی شراکت کا اعلان کیا ہے۔
امتیاز عالمی معیار کے عین مطابق 75,000مربع فٹ پر پھیلی اپنی سب سے بڑی ہائپر مارکیٹ کھولے گا۔ امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا مکمل تحقیق کے بعد ہم نے ممتاز مقامی برانڈ امتیاز کے ساتھ شراکت کا انتخاب کیا کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ اسلام آباد کے لوگوں کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ امتیاز ہائپر مارکیٹ کے بانی امتیاز حسین نے کہا امارات ڈاؤن ٹاؤن میں ہماری 40ویں اور سب سے بڑی ہائپر مارکیٹ ہو گی جو سینکڑوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔