ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اورڈی پی او کا چناب نگر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اورڈی پی او کا چناب نگر کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل، ڈی پی او عبداﷲاحمد کا چناب نگر کا دورہ ۔

، افسران نے کیتھولک چرچ، سالویشن آرمی چرچ اور میثاق سنٹر میں کرسمس کیک کاٹا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمٰن، ڈی ایس پی غضنفر علی بھی ہمراہ تھے ۔افسران نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا کہنا تھا کہ آج کا مبارک دن خوشیوں کا دن ہے اور ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او عبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ پولیس بھی کرسمس کے موقع پر لمحہ بہ لمحہ مسیحی خوشیوں میں ساتھ ہے ، دونوں چرچز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں