سوشیو اکنامک رجسٹری :انٹرن شپ پروگرام کیلئے انٹرویوز شروع
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے سلسلے میں انٹرن شپ پروگرام کے لئے نوجوانوں کے انٹرویوزکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز قیصر جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ،ایس این اے ڈی سی آفس کے نمائندہ شامل ہیں۔کمیٹی نے گزشتہ روز تحصیل سٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز لئے ۔جمعرات26 دسمبر کو تحصیل صدر،سمندری اور چک جھمرہ جبکہ جمعہ27 دسمبر کو جڑانوالہ کے درخواست گزاروں کے انٹرویو ضلع کونسل میں شیڈول ہیں۔