کمالیہ:انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا

کمالیہ:انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے ۔

میونسپل کمیٹی کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا، ممبر امن کمیٹی سید ثقلین حیدر کاظمی،صدر شاہین لیبر یونین اظہرجارج گل، جمیل مسیح سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اس موقع پر کہا کہ حکومت، انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے مسیحی براردی کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں اور مسیحی بھائیوں (مسیحی برادری)کی ملک کے لیے خدمات کے معترف ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں