ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں مجسٹریٹس کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کئے گئے اقدامات اور نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا نے ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور کسی بھی قسم کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں