قائد اعظم کی انتھک کوششوں سے آج ہم آزاد ہیں :رانا صدیق
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں اور محنت سے آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
یہ بات چیمبر آف کامرس کے صدر انا محمد صدیق نے الشافی کڈنی ڈائلسز سنٹر میں قا ئد اعظم محمد علی جناح کی یو م پیدائش و کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر علی ہمایوں بٹ،ضیا اللہ عرفانی،شفاقت بٹر و دیگر بھی موجود تھے ۔