جائیکا کی مشینری،جدید کیمروں سے سیوریج لائنوں کی صفائی
ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جائیکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی مشینری اور ۔
جدید کیمروں کے ذریعے بھر پور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں کی موثر انداز سے مکمل صفائی کی جارہی ہے ، جدید کیمروں کے ذریعے سیوریج لائن کی صفائی سے پہلے اور بعد از صفائی تصاویری رپورٹ بھی مرتب کر کے ریکارڈ کا حصہ بنائی جا رہی ہے ، تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے ، اتوار کی شب اورسوموار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی رپورٹ کے مطابق شاہین آباد، خوشحال کالونی سٹریٹ نمبر 5، زکریا ٹاؤن سٹریٹ نمبر15،اعوان آباد چونگی نمبر9، مسجد قبا پنجاب نرسری بوسن روڈ،درالامان روڈ،کچہری روڈ،E بلاک شاہ رکن عالم،شالیمار کالونی،بلال نگر کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔