سہولیات دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں:اجمل چانڈیہ

سہولیات دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں:اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والا پر ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو سہولیات ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرگڑھ کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کام کو عملی جامہ پہنایا، وزیراعلی پنجاب کے انیشیٹو کا ثمر عام عوام تک پہنچ رہا ہے ، اس موقع پر انچارج سنٹر رائے محمد ارشد جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا عوام اب کار موٹر سائیکل ٹریکٹر اور دیگر گاڑیوں کے لائسنس کے حصول کے لیے اب دور دراز جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ آسانی سے پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ محمد والا پر ٹیسٹ پاس کرکے لائسنس وصول کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں