کوٹ ادو،زراعت آفیسر کا موٹر سائیکل پر لٹکا تھیلا چوری
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)زراعت آفیسر کا موٹر سائیکل پر لٹکا تھیلا چوری،ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی2 مسافر ویگنوں کے ڈرائیور حوالات جا پہنچے ۔
، مین شاہراہ بلاک کرنے پر گنا سے لوڈٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی تھانہ بند،شراب فروش بھی پکڑا گیا،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ کسلی والا کا رہائشی سینئر فیلڈ آفیسر زراعت نذیر احمد گزشتہ روز موٹرسائیکل پر شہر میں سودا سلف لینے گیاکہ اس کی موٹرسائیکل پر لٹکا تھیلا جس میں روزانہ کی کارروائی ،ڈیٹا ،نقشہ بلاک ، ٹیب اور دیگر کاغذات تھے چوری ہوگیا۔تھانہ صدر کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس نے بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے 2مسافر ویگنوں کے ڈرائیوروں حبیب اللہ ملانہ اورخالد محمودکو تھانے بند کر دیا جبکہ مین شاہراہ بلاک کرنے والی گنے سے اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیورنوید رستمانی کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔پولیس دائرہ دین پناہ نے کنڈا سٹاپ پر5مرلہ سکیم کے رہائشی شراب فروش سکندر خان خٹک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔