قومی کھیل کو زبوں حالی سے بچایا جائے ،علی قاسم گیلانی
ملتان(خصوصی رپورٹر) سید علی قاسم گیلانی ممبر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی زبوں حالی کا شکار ہے ۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو مضبوط کیا جائے جس کے لیے سرکاری سطح پر اکیڈیمز کا قیام بہت ضروری ہے ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے اس سلسلہ میں متی تل آسٹروٹرف سٹیڈیم میں بچوں اور بچیوں کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی کا جو اقدام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔وہ اپنے حلقہ میں بننے والے منی سپورٹس کمپلیکس کے تعمیری کام کا جائزہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہاکی اکیڈیمی کے معائنہ کے د وران گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہاکہ بچوں کو گراس روٹ لیول پر اتنے شاندار انتظامات اور بہترین کوالیفائیڈ کوچز کے ساتھ تربیت فراہم کرنا قابل تحسین ہے ۔