سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پرچی کیلئے ب فارم کی شرط،مریضوں کو مشکلات

سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی پرچی کیلئے ب فارم کی شرط،مریضوں کو مشکلات

ملتان (لیڈی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں بغیر ب فارم پرچی پر پابندی،مریضوں کو مشکلات۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی نئی پالیسی نے مریض بچوں کے علاج معالجہ کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

ملتان میں نشتر اور چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریض بچوں کی سلپ بغیر بے فارم کے بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس وقت نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 18 سال سے کم عمر ایسے بچے جن کے ب فارم بنے ہوئے ہیں صرف انہی کی سلپس بنائی جا رہی ہیں اور مریض بچوں کے والدین کے نام پر ان کے بچوں کی سلپس نہیں بنائی جا رہیں جسکی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریض بچوں کو اپنے علاج معالجہ کے سلسلہ میں شدید پریشانی کا سامنا ہے اس بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ پالیسی بنائی ہے اور ہمارا کام حکومتی پالیسوں پر عملدرآمد کرنا ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ جب اپنے بچوں کو نشتر یا کسی سرکاری ہسپتال میں لائیں تو ان کے ب فارم لازمی لائیں کیونکہ بے فارم کے بغیر آؤٹ ڈور کی سلپس بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب والدین نے پالیسی پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے حکم فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کا دعویٰ کیا جاتا ہے دوسری جانب مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں