میپکو صارفین کو2لاکھ10ہزار کنکشن فراہم

میپکو صارفین کو2لاکھ10ہزار کنکشن فراہم

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی میں 2لاکھ10ہزار نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ۔

ان کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں بجلی صارفین کی کل تعداد 85 لاکھ 53 ہزارہوگئی ہے ۔ بجلی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کارکمپنی بن گئی ہے ۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق جولائی تادسمبر2024ء کے دوران 2 لاکھ 2ہزار529نئے گھریلو کنکشنز فراہم کئے گئے ان کنکشنز کی تنصیب سے جنوبی پنجاب میں گھریلو صارفین کی تعداد76لاکھ74ہزار، 7 ہزار 246 نئے کمرشل کنکشنز کی فراہمی سے کمرشل صارفین کی تعداد 6لاکھ 61ہز ا ر 713، 89جنرل سروس کنکشنز کی تنصیب سے کل تعداد45ہزار927، 133صنعتی کنکشنز کی فراہمی سے کل تعداد61 ہزار 467، 94نئے زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی فراہمی کے بعد کل تعدادایک لاکھ8ہزارجبکہ 10دیگر کیٹگریز کے نئے کنکشنز کی تنصیب سے تعداد 2ہزارسے زائدہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں