کمیونٹی پالیسنگ پروگرامز کا مقصد شعور اجاگر کرنا،اطہر وحید

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب، ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں کمیونٹی پولیسنگ کے پروگرامز جاری ہیں تاکہ شہریوں کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا جا سکے اور روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دیا جا سکے ۔
اسی سلسلے میں پٹرولنگ پوسٹ بستی ملوک میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، تاجروں، کمیونٹی گروپس، سماجی طور پر معززشخصیات، موٹیویشنل سپیکرزاور بستی ملوک پٹرولنگ پوسٹ کے سٹاف نے بھرپورشرکت کی۔ تقریب میں ایس ایس پی پٹرولنگ محمد سلیم خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ ایس ایس پی پٹرولنگ نے معزز مہمانوں کو کمیونٹی پالیسنگ اور روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد سلیم خان نیازی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہازندگی ایک بار ملتی ہے ، اپنے بچوں کی خاطر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ورکشاپ کے دوران پی ایچ پی رضاکاروں، روڈ سیفٹی ایمبیسڈرز اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔