جشن بہاراں فیسٹیول کیلئے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر صدارت جشنِ بہاراں کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف محکموں کے۔
عہدے داران کیساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشںل ڈپٹی ریونیو عوید ارشاد نے جشن بہاراں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ 21تا 23فروری تک جاری رہنے والے جشن بہاراں فیسٹیول کیلئے تمام تر انتظامات بر وقت مکمل کیے جائیں۔تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔