شہید سب انسپکٹر وارث بھٹی کو بعدا ز شہادت گولڈمیڈل سے نواز دیا گیا

شہید سب انسپکٹر وارث بھٹی کو بعدا ز  شہادت گولڈمیڈل سے نواز دیا گیا

وہاڑی،گگومنڈی( خبرنگار‘نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار)وارث علی شہیدکوان کی بہادری اورشجاعت کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

وارث علی بھٹی سب انسپکٹرنے اشتہاری ملزمان کیخلاف مقابلہ کے دوران بہادری اورشجاعت کامظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا تھا۔ پنجاب پولیس کی طرف سے وارث علی بھٹی شہیدکوان کی بہادری اورشجاعت کے اعتراف میں بعداز شہادت گولڈ میڈل سے نوازاگیاآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی طرف سے دیاگیاگولڈ میڈل گزشتہ روز شہیدکے بیٹے عمیروارث نے ڈی پی اووہاڑی منصورامان سے وصول کیا۔یادرہے کہ وارث علی بھٹی سب انسپکٹرنے 8فروری2008میں اشتہاری ملزمان کاجواں مردی اوربہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں