حکومت دہشتگردی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ،روبینہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رہنما امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر۔
ایکسپریس پر پوری قوم تو کیا پوری دبیا سوگوار ہے سانحہ میں 25سے ذائد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کیاگیا انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس واقعہ میں حکومت کا کردار خاموش تماشائی رہا جب میڈیا پر پوچھا جارہا تھا کہ آپریشن ہورہا ہے تو آپ کوئی ہنگامی میٹنگ کال کریں تو انکے وزراء کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز کام کررہی ہیں تو پھر آپ کیا کررہے ہیں فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن اندرونی امن و عامہ کا خیال رکھنا کس کا کام ہے کیا آپ کا کام دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آنا اور مقدمے معاف کرانا کھانا پینا اور چلے جانا ہے ۔ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کامقابلہ کرے اس کے لئے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے ۔