بیلف اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش ، مقدمہ درج

وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) بیلف اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش ۔
تفصیل کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے سول کورٹ بورے والا کے بیلف اعجاز محمود اور دیگر اہلکار فریق دوم کے مدیون شہزادکی گرفتاری کے لیے سٹیڈیم روڈ پہنچے ۔تو شہزاد نے ساتھیوں سمیت فرار ہوتے وقت بیلف ایلکاروں پر اپنے ڈرائیور کے ذریعے کار چڑھاکر انہیں کچلنے کی سنگین کوشش کی جس سے ان کی موٹر سائیکل زد میں آئی مگر اس پر سوار بیلف اہلکار محفوظ رہے ۔بیلف نے اس حملے کی اطلاع سٹی پولیس کو دی ۔اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور پولیس کارروائی شروع کر دی ۔