شہر ، دیہات میں صفائی کا یکساں نظام مرتب کیا گیا:عمرانہ توقیر

وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ وہاڑی نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب پروگرام بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے صفائی نظام آؤٹ سورسنگ، ورک ایوارڈ اور موجودہ صورتحال بارے تفصیلی بریف کیا اور کہا کہ آؤ ٹ سورس کے لحاظ سے سالڈ ویسٹ نظام صوبائی سطح پر پہلا منصوبہ ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پرعملی طور پر صفائی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کا یکساں نظام مرتب کیا گیا ہے تینوں تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ کمپنیوں کو مخصوص مدت میں ون ٹائم کلینگ کا ٹاسک دیا گیا ہے بڑے چھوٹے تمام پوائنٹس سے سالڈ ویسٹ اٹھایا جا رہا ہے ون ٹائم کلینگ کے بعد باقاعدگی سے تمام علاقوں کی صفائی ستھرائی جاری رہے گی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے صفائی کی نگرانی ہوگی صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور غفلت پر سخت ایکشن ہوگا صفائی کے حوالے سے ہیلپ لائن 1139پر اپنی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں صفائی نظام کو منظم انداز میں فعال کیا گیا ہے جلد صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو میڈیا مثبت انداز میں اجاگر کرے تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھے اس کے علاوہ عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ہم نے اپنے شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت اور دیدہ زیب بنانا ہے آخر میں میڈیا نمائندگان سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتما م کیا گیا ۔