مقدمہ قتل میں مطلوب 2اشتہاری حراست میں لے لئے گئے

مقدمہ قتل میں مطلوب 2اشتہاری  حراست میں لے لئے گئے

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب 02 اشتہاری مجرموں صادق حسین اور اکرم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی مریم فیض نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ان اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا، جو قتل کے مقدمے میں ملوث تھے اورپولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں