حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی، عاطف حسین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی۔۔۔
،برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،موجودہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے تو ایک سال میں نہ صرف عوام کو مشکلات سے نکال دیا اور طلبہ کیلئے سکالر شپ، دھی رانی پروگرام، رمضان پیکیج، اپنی چھت اپنا گھر سمیت درجنو ں منصوبے شروع کئے ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔