طلبہ کی شاہراہ پر بسیں روک کر ہلڑ بازی معمول بن گئی

 طلبہ کی شاہراہ پر بسیں روک کر ہلڑ بازی معمول بن گئی

بورے والا (نمائندہ دنیا)کالج روڈ پر کالج کے طالب علموں کی مین شاہراہ پر بسیں روک کر ہلڑ بازی معمول بن گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،سڑک بلاک کر کے بسوں پر اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ، کتابیں پھاڑکرپھینکتے ہوئے ہلڑ بازی کرتے ہیں،مسافروں کو مشکلات کا سامنا،کالج انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے کارروائی سے گریزاں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کالج روڈ پر کالج کے طالب علموں کی ہر روز مسافر بسوں کو روک کر بدمعاشی کے عمل نے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے ،طالب علم سڑک بلاک کر کے بسوں پر اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ، کتابیں پھاڑکرپھینکتے ہوئے ہلڑ بازی کرتے ہیں، طالب علم راہ گیروں کے ساتھ راہگیروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے ہیں،شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مستقل اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں