وارداتیں:مکین موٹرسائیکل مال مویشی سے محروم
گگومنڈی(نامہ نگار)وارداتوں میں علاقہ مکین موٹرسائیکل ومال مویشیوں سے محروم۔نواحی گاؤں233 ای بی کایوسف گھرسے۔۔
کھیتوں کوجارہاتھاکہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ گزشتہ روزنواحی گاؤں233۔ای بی کارہائشی زمیندارمحمدیوسف موٹرسائیکل پرسوارگاؤں سے اپنے رقبہ پرجارہاتھاکہ 7بجے شام راستہ میں کھڑے تین ڈاکوؤں نے اسے روک لیااورگن پوائنٹ پراس سے موٹرسائیکل اورنقدی چھین لی جبکہ چورمغل پورہ چوک کے غلام رسول کاواٹرپمپ،احمدعلی ساکن245۔ای بی کے دوبکرے مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اورحافظ آبادکالونی کے مقبول احمدکے گھرسے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔