جمع کرائے نقشہ کیمطابق عمارت تعمیر نہ کرنے پر کارروائی کامطالبہ

 جمع کرائے نقشہ کیمطابق عمارت  تعمیر نہ کرنے پر کارروائی کامطالبہ

بورے والا (نمائندہ دنیا)میونسپل کارپوریشن آفس میں جمع کرائے گئے نقشہ کے مطابق عمارت تعمیر نہ کرنے پر ۔۔

بلڈنگ انسپکٹر نے مالک کیخلاف پولیس سے رجوع کرکے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان کے رہائشی نے اے بلاک میں اپنی زیر تعمیر عمارت کا جو نقشہ میونسپل کا رپوریشن دفتر میں جمع کرایا ،تعمیر اس نقشہ کے الٹ کی جا رہی تھی جس نقشہ پر تعمیر جاری تھی اس کے مطابق میو نسپل کارپوریشن کی فیس 43لاکھ روپے سے زائد بنتی تھی ۔بلڈنگ انسپکٹر نے عمارت کو سیل کیا تو عمارت کے مالک نے سیل توڑ کر پھر تعمیر شروع کردی جس پر بلڈنگ انسپکٹر محمد ندیم نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس سے رجوع کر تے ہوئے بلڈنگ کے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں