نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ضروری‘اللہ بخش

 نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی دینا ضروری‘اللہ بخش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی الیکشن کمشنر کوٹ ادو اللہ بخش ملغانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت سے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے ، جس کیلئے الیکشن کمشن عملی اقدامات کررہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادو میں طلبا و طالبات سے ووٹ کی اہمیت اور آگاہی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے اورخاندا ن کے دیگر افراد کے شناختی کارڈ وقت پر بنوائیں اور ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں،حکومت شناختی کارڈ کے اجرا کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اکثریت آبادی نے شناختی کارڈ نہیں بنوائے اورجن کے شناختی کارڈ بن چکے ہیں انہوں نے ووٹ کا اندراج نہیں کرایا، نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے شناختی کارڈ اور ووٹ کا اندراج ضروری ہے۔ جس کے لئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اللہ بخش ملغانی نے کہا کہ شناختی کارڈ کے اجرا اور ووٹ کے اندراج کے لئے ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں