ایم ڈی اے کا ایکشن،غیر منظور شدہ 5تعمیرات سربمہر

ایم ڈی اے کا ایکشن،غیر منظور شدہ 5تعمیرات سربمہر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے کا غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ایم ڈی اے نے غیر منظور شدہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 5 کمرشل تعمیرت سربمہر کر دیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے بلامنظوری نقشہ تعمیرات کے خلاف کارروا ئیاں کرتے ہوئے غوث اعظم روڈ پر شوکت سیوڑہ کی غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات ، ناردرن با ئی پاس روڈ پر صدیق کی غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات، رضوان تھہیم کی کمرشل بلڈنگ ، عبدالحق اورنگزیب کی غیر منظور شدہ تعمیرات سربمہر کر دیں۔ ناردرن بائی پاس روڈ نگانہ چوک پر راشد ساجد کی غیر منظور شدہ تعمیرات اور ولایت آباد نزد نازسینما اللہ نواز غوری کی غیر منظور شدہ تعمیرات سر بمہر کر دی گئیں۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 6ناردرن بائی پاس روڈ ماڈل ٹاؤن چوک، بہادر پور چوک، بچ ولاز چوک ،اڈا صدیق آباد اور لطف آباد چوک کے اطراف سے تجاوزات کو کلیئر کرا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں