ریسکیو 1122کا ہیٹ ویو کے پیش نظر آگاہی واک کا اہتمام

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمود کی ہدایت پر سٹیشن کو آرڈینیٹر عبدالمنان کی زیر نگرانی ہیٹ ویو کے پیش نظر واک کا اہتمام کیا گیا۔۔
جس میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات بارے عوام کو مکمل آگاہی دی تاکہ وہ اپنی زندگی کو اس خطرے سے محفوظ رکھ سکیں ۔ اس کے علاوہ ریسکیو جوانوں کے ساتھ ساتھ سکاؤٹس نے مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر لوگوں کیلئے پانی کا اہتمام کیا اور لوگوں کو تلقین کی کے وہ زیادہ سے زیادہ نمکول والا پانی استعمال کریں اور گھر سے باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھے ۔