چڑیا گھر میں بہتر انتظامات،میڈیا کی خبریں بے بنیاد، مہر کلیم

 چڑیا گھر میں بہتر انتظامات،میڈیا کی خبریں بے بنیاد، مہر کلیم

وہاڑی (نمائندہ دنیا)ں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مہر کلیم نے کہا ے کہ چڑیا گھر میں بہترین انتظامات، جانوروں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔۔

،میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔مہر کلیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال، خوراک، علاج اور صفائی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل طور پر جاری ہیں، تمام جانوروں اور پرندوں کو مقررہ وقت پر معیاری خوراک فراہم کی جا رہی ہے ، پنجروں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے ، ویٹرنری ڈاکٹرز باقاعدگی سے جانوروں کا طبی معائنہ کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی بیماری یا تکلیف کی صورت میں فوری علاج ممکن بنایا جا سکے ، چڑیا گھر کو بچوں، فیملیز اور طلباء کے لیے تفریح اور تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے ، تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر ذاتی مفادات یا غلط معلومات کی بنیاد پر منفی پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، شہری چڑیا گھر کا خود وزٹ کریں اور محکمہ کے اقدامات کا مشاہدہ کریں، وائلڈ لائف ٹیم جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں