ٹریفک وارڈنز کا نشتر ایمرجنسی گیٹ پر قبضہ،مریض لے جانیوالی گاڑیاں روکنے لگے

ٹریفک وارڈنز کا نشتر ایمرجنسی گیٹ پر قبضہ،مریض لے جانیوالی گاڑیاں روکنے لگے

ملتان (لیڈی رپورٹر )ٹریفک وارڈن موت کے سوداگر بن گئے نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں آنے والے ہاٹ اٹیک کے ۔۔

کئی مریض ٹریفک وارڈن کے گاڑیاں پکڑنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے نشتر ہسپتال کے گیٹ نمبر 2پر ٹریفک وارڈنز کا مسلسل قبضہ ،ٹریفک وارڈن کا دوسرا گروپ کالجوں اور سکولوں کے بچوں کو چھوڑنے آنے والوں کیلئے بھی وبال جان بن گیا ،سی ٹی او نے بھی آنکھیں بند کرلیں ،مریضوں ، لواحقین کا عدالت عالیہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے گزشتہ کئی ماہ سے نشتر ہسپتال ایمرجنسی گیٹ نمبر 2پر مسلسل قبضہ کرلیا ہے جبکہ دل کے مریض جنہیں فوری طور پر زندگی بچانے کیلئے نشتر ہسپتال لایا جاتا متعدد مرتبہ ایمرجنسی مریضوں کی گاڑیاں موٹرسائیکل ٹریفک وارڈن پکڑکر فوری طور پر موقع پر لائسنس بنوانے پر مجبور کرتے ہیں ٹریفک وارڈ نز کی اس غنڈہ گردی سے گاڑیوں میں لائے ہوئے کئی دل کے مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ وارڈن اس وقت تک گاڑی کو نہیں چھوڑتے جب تک وہ لائسنس کی فیس 2150روپے ادا نہ کردی جائے ، اس طرح سے ٹریفک واڈن کا دوسرا گروپ صبح سویرے کالجوں اور سکولوں کے گیٹوں پر ناکے لگاکر تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کو چھوڑنے آنے والے شہریوں کی گاڑیاں پکڑلیتے ہیں جس سے بچوں کے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں انکشاف ہوا ہے کہ جو مریضوں کے لواحقین یا بچوں کے والدین ٹریفک وارڈنز کے اقدام پر احتجاج کریں تو ٹریفک وارڈنز بدتمیزی کرتے ہیں اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے زبردستی موٹرسائیکل تھانے لے جاکر بند کردیتے ہیں عوامی شہر حلقوں سمیت لواحقین اور بچوں کے والدین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک وارڈنز کے خلاف از خود نوٹس لیا جائے تاکہ نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی زندگیاں بچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں