فہمِ قرآن اور نوجوانان کے موضوع پر سیمینار

فہمِ قرآن اور نوجوانان  کے موضوع پر سیمینار

ملتان(خصوصی رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں فہمِ قرآن اور نوجوانان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔۔

 جس میں ممتاز مذہبی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں شجاع الدین شیخ (ڈائریکٹر، دی علم فاؤنڈیشن کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب (ڈائریکٹر، اسلامک ریسرچ سنٹر)، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال (ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز)، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد (ڈین، فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز)، ڈاکٹر طاہر خان خاکوانی اور دیگر شامل تھے ۔شجاع الدین شیخ نے کہا کہ قرآن مجید زندہ دل لوگوں کے لیے ایک زندہ کتاب ہے جو صرف سجاوٹ یا برکت کے لیے نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں