انسداد تجاوزات،ستھرا پنجاب پروگرام پرکام تیز کرنیکا حکم

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت کے پی آئیز انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔۔
ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمہ اور ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ۔ ’’مادر علمی سے رابطہ’’ انیشٹو کو آگے بڑھانے کیلئے موثر طریقہ کار بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ ہر تحصیل میں مرکزی قبرستان کی چار دیواری، لائٹنگ دیگر سہولیات کیلئے اقدامات کیے جائیں سکولز میں شجرکاری(ایک بچہ ایک پودا) پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سکولز میں ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور مزید کہا کہ ضلع میں پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائی جائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر گڈ گورننس کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے تمام متعلقہ محکمے عوامی فلاح و بہبود کے انیشٹوز پر خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کریں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز, سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈسٹرکٹ منیجر ایم ڈبلیو ایم سی ارسلان حمید موجود تھے ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنرنے چک نمبر 13اور 75ڈبلیو بی کا دورہ کیا اور گندم کی فصل بارے خسرہ اور گرداوری کا بھی معا ئنہ کیا ، گندم کی فصل پر خسرہ اور گرداوری بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے گرداوری مکمل ہونے پر اطمینا ن کا اظہار کیا اور کہا کہ گندم کی فصل کی پیداوار بارے گرداوری کی انسپکشن کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔