ریلوے سٹیشن کی رونقیں بحال ،خوشحال خٹک ٹرین پہنچ گئی

ریلوے سٹیشن کی رونقیں بحال ،خوشحال خٹک ٹرین پہنچ گئی

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ پانچ سالوں سے ویران ریلوے اسٹیشن کی ماند پڑی رونقیں پھر سے بحال ہونا شروع ہوگئیں۔۔

۔پشاور سے کراچی کے لئے خوشحال خان خٹک ٹرین ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی،ڈی ایس ریلوے ملتان نے ڈی جی خان سے دیگر علاقوں کو جانے والے مسافروں کو ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا ،مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی پر خراجِ تحسین ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے ایک روز قبل خوشحال خان خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی کا افتتاح کیا جس کے بعد خوشحال خان خٹک مختلف اسٹیشنز سے ہوتی ہوئی ریلوے سٹیشن ڈی جی خان پہنچی جہاں پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیاڈ ی ایس ریلوے ملتان نے خوشحال خان خٹک ٹرین میں جا کر پشاور سے سفر کرنے والے مسافر وں سے سفری سہولیات کے بارے میں پوچھا ، ڈیرہ غازی خان ریلوے سٹیشن کی بحالی پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا،مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی عوامی مطالبے کی تکمیل ہے اور اس سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب اندون سندھ اور دیگر علاقوں کے درمیان سفر کو سہولت ملے گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں