بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، احمد یار ہنجرا

بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔۔

بھارت نے کسی طرح کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا،سندھ طاس معاہدے کو بھارت کسی طور پر بھی یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا،اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے اگر ملک کو اپنی صلاحیت سے لیس نہ کیا ہوتا تو خدا نخواستہ آج بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو چکا ہوتا،ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ساری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے ،پوری قوم پاک فوج اورسکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں،جنگ کی صورت میں قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، وطن عزیز کی حفاظت کیلئے قوم ایک پیچ پر ہے ،ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،بھارت کو بھر پور جواب دیں گے ۔اس موقع پر ملک احمدیارہنجراء نے فلسطینیوں سے بھی بھر پور اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں