نامعلوم افراد کاتشدد، زخمی حافظ قرآن ہسپتال میں دم توڑ گیا

نامعلوم افراد کاتشدد، زخمی  حافظ قرآن ہسپتال میں دم توڑ گیا

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)تین روز قبل نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والا حافظ قرآن شخص نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔

تفصیل کے مطابق تین روز قبل تھانہ بارہ میل کی حدود کوٹھی نمبر 7 کا رہائشی محمد امین اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح ملزم گھر میں داخل ہو گئے ،محمد امین پر ڈنڈوں سوٹوں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،متوفی کبیروالا میں امام مسجد بھی تھا جس کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں