وہاڑی :عامر اسلم امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل نامزد

 وہاڑی :عامر اسلم امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل نامزد

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار کی سیاست میں تیسرے بڑے گروپ کے طور پر اپنی حیثیت منوانے والے ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم کے۔۔

 زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں سابق جنرل سیکرٹری بار رائے عامر اسلم ایڈووکیٹ کو امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل نامزد کردیا تقریب میں سابق صد ور ڈسٹرکٹ بار ملک شبیر اعوان،رانا محمد ساجد،شہزاد انجم مترو سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی چوہدری محمد صدیق ، شیخ مجید سالک،چوہدری رضوان سعید،چیئرمین ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم ملک طارق اسماعیل، انفارمیشن سیکرٹری علی شیخ جاوید،عاصم جان محمد خالد، اقبال سندھو،ملک اختر ندیم،اختر نواز بھٹی،پیر ہمایوں سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قائدین نے کہا کہ بار کی سیاست میں دو گروپوں کی اجارہ داری کو ختم کرتے ہوئے نیا اتحاد تشکیل دیا جس کے بار کی سیاست میں خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے انہیں قوی امید ہے کہ وؤکلاء برادری ہمارا بھرپور ساتھ د ے کر ہمار نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے نامزد امیدوار پنجاب بار رائے عامر اسلم نے کہا کہ سنئیرز وکلاء نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا یہ میرے بہت بڑا اعزاز ہے میں سب دوستوں کا شکرگزار ہو ں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے تعاون سے اپنے عملی کردار سے وؤکلاء اور بار کے تقدس کی بحالی یقینی بناؤں گا میری کامیابی آپ کی شبانہ روز محنت سے ہی ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں