سسرالیوں کا بہو پر چوری کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد

 سسرالیوں کا بہو پر چوری کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں سسرالی رشتہ داروں کاگیارہ سال قبل پسند کی شادی کرنیوالی بہو پر چوری کا الزام لگا ۔۔

کر مبینہ طور پر ڈنڈوں اور آہنی پائپوں سے تشدد،بچے چھین لئے ،خاتون نے ہمسائے کے گھر پناہ لیکر جان بچائی،ی 15پر اطلاع کے باوجود پولیس دو گھنٹے تک نہ پہنچی ،ڈی پی او کے نوٹس پر مقدمہ درج، دو ملزم گرفتار۔سیالکوٹ کی زاہرا بی بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس نے وہاڑی پیپلز کالونی وائی بلاک کے عمران سے گیارہ سال قبل پسند کی شادی کی ،والدین اس شادی سے خوش نہ تھے ،سسرالیوں نے بھی دل سے نہ اپنایا ،جو نہی شوہر دبئی مزدوری کے لیے گیا ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر ذہنی اور جسمانی اذیت معمول بنا لیا گیا جو گھر بچانے کے لیے سہتی رہی،اللہ تعالیٰ نے تین بچے دئیے مگر سسرالیوں کا رویہ سخت ہی رہا ،تاہم والدین نے معاف کر کے رابطہ کرلیا۔سسر جاوید اقبال ،ساس مسرت بانو ،دیور عمر فاروق اور جاوید اور سحر نے مجھ پر علی الصبح ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں اورآہنی پائپ سے باری باری تشدد شروع کردیا،بچوں کو مارا اور رقم بارے پوچھتے رہے ،گندے الزامات لگائے ، بچے چھین لیے ، جیٹھ کو لاہور فون کیا کہ وہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوانے میں ناکام رہے ہیں ،اب وہ آئے اور اپنے طریقے سے پیسے نکلوائے ،مسلسل تشدد سے دماغ ساکت ہو گیا،ہمسایوں کے گھر پناہ لیتے ہوئے اپنی جان بچائی ۔پولیس کو 15پر اطلاع دی مگر وہ دوگھنٹے بعد پہنچی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز سے داد رسی کی اپیل ہے ۔ دریں اثنا ڈی پی او وہاڑی کے نوٹس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزمہ اور ملزم دیور عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں