رکشا یونین کی فوج سے اظہار یکجہتی ریلی،سرحد پر لڑنے کیلئے تیار
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پاک افواج سے اظہار یکجہتی اتحاد رکشہ یونین اور شہریوں کی جانب سے ریلی، سرحدوں پر دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار۔۔
،پاک فوج زندہ باد کے نعرے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاڑی کے شہریوں نے ریلی نکالی ریلی کی، قیادت سرپرست اعلی اتحاد رکشہ یونین رانا فخر السلام نمبردار ، صدر انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر چوہدری شبیر ،ملک لیاقت نے کی ریلی میں شہریوں انجمن تاجران ، سول سوسائٹی ، پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج کی بدولت ہم نے بھارت جیسے بڑے ملک کو اپنی جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے ۔