خاتون سے زیادتی،ویڈیو وائرل کرنیکی تحقیقات شروع

خاتون سے زیادتی،ویڈیو وائرل کرنیکی تحقیقات شروع

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔

ممتاز آباد پولیس کو گلشن رضا کالونی سے خاتون نے اطلاع دی کہ میرے ماموں زاد ذیشان کے دوست یاسین نے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنالی ملزم نے مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا ملزم نے میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کے بیان بعد ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں