عبدالحکیم:سیوریج سسٹم تباہ، گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

عبدالحکیم:سیوریج سسٹم تباہ، گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں

عبدالحکیم (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)شہر کے مختلف محلوں میں سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث گندہ پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے ، بدبو اور تعفن پھیلنے سے سانس لینا محال ہوچکا ہے ، موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔۔

 مکینوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ رحمان ٹاؤن، محمدی محلہ، بستی بہاولپور، محلہ فاروق اعظم، شیخاں والا محلہ اور شیراز آباد کی کئی گلیاں بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور جگہ جگہ گندے پانی کی موجودگی سے مچھر پیدا ہو رہے ہیں جو ڈینگی جیسی موذی بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔رہائشیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مون سون کی بارشیں شروع ہونے والی ہیں، اگر حالات یہی رہے تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر سیوریج نظام کی مرمت و بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں