ہیڈ سائفن‘تجاوزات کیخلاف آ پریشن ،تھڑے ،کھوکھے مسمار

میلسی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر،اسسٹنٹ کمشنر رانا زوہیب کریم اور ۔۔
چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی ناصر نعمان شاہ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ہیڈ سائفن موضع نعمت علی میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن میں انفورسمنٹ انسپکٹر میاں محمد ارشد چوغطہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی کی ٹیم نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران جمشید مچھلی فروش،اسد مچھلی فروش،مشتاق عابد مچھلی فروش سمیت دیگر افراد کی جانب سے سڑک پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ تھڑے ،کھوکھے اور برآمدے مکمل طور پر مسمار کر دیئے گئے ۔میاں ارشدچو غطہ نے کہا کہ یہ کارروائی ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے کی گئی ہے ۔